+92-307-8892731

24/7 Customer Support

Mon - Fri: 9:00 - 17:30

admin@urdupoetrycontest.com

Selfie Laita Hon by Tariq Iqbal Haavi




سیلفی لیتا ہوں

کہیں آﺅں یا جاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں
میں جو بھی گُل کِھلاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں
جنت کی ضمانت ہے، کرنا ماں باپ کی خدمت
پاﺅں انکے دباﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

دانتوں کی صفائی میں، ہفتوں نہ کروں لیکن
پیسٹ برش پر لگاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

رہے مطمن میری بیوی، بڑے پکے ثبوتوں سے
کھانا احباب میں کھاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

فکرِ آخرت کو میں، سبھی کو ٹیگ کرتا ہوں
جنازہ بھی اُٹھاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

بِنا سوچے کیا گزرے گی، اس مجبور کے دل پہ
کسی کے کام آﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

مِلنا ملانا میں، سبھی سے بھول جاتا ہوں
کسی فنکشن میں جاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

تصویریں کھینچتے اپنی، سبھی بیمار ذہنوں میں
میں تنہا خود کو پاﺅں تو، فوراً سیلفی لیتا ہوں

طارق اقبال حاوی

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.6 / 5. Vote count: 54

No votes so far! Be the first to rate this post.

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Contest Participants