بیگم
وہ گنگائے جو وہی گانے میں خیر ہے
بیگم کے سر سے سر کو ملانے میں خیر ہے
انڈوں کے وار دینے سے ہونا نہیں ہے کچھ
پیزا منگا منگا کے کھلانے میں خیر ہے
اسٹارٹ گھر میں ہونے سے پہلے ہی فلم کے
ہفتے میں ایک فلم دکھانے میں خیر ہے
شاپنگ کے وقت پیسہ چھپانا ہے خوفناک
شاپنگ کے وقت پیسہ اڑانے میں خیر ہے
بیگم کے ہاتھ پیر میاں چومنے سے کیا
بیگم کے ہاتھ پیر دبانے میں خیر ہے
میکے کیوں جا رہی ہو یہ کہنے کے بعد جھٹ
آنسو یہاں پہ چار گرانے میں خیر ہے
بیگم کے آگے سینٹ لگانا ہے بیڈ لک
بیگم کے آگے جھاڑو لگانے میں خیر ہے
سرفراز سخی
How useful was this post?
Click on a star to rate it!
Average rating 3.5 / 5. Vote count: 4
No votes so far! Be the first to rate this post.
Funny Urdu Shayari about begum is written by Sarfraz Sakhi. Few poetries are written about begum in funny lines.