بن راہوں کے یہ منزلیں کچھ نہیں
بن چراغوں کے یہ بام و در کچھ نہیں
بن راہوں کے یہ منزلیں کچھ نہیں
ننھے پھولوں کے احساس کو پرکھو اور سمجھو
دل زخمی ہیں ان کے مگر کہتے وہ کچہ نہیں
صدا کو بلند گرو اتنا کہ دھرتی دھڑ دھڑ کانپے
نا پہنچے صدا ظالم تک تو ہے زباں کچھ نہیں
آزادی کی تڑپ کو جگاۓ رکھو، ہر پل ہر دن پکارو
نا ملی آزادی، تو ہے مقصدِ زندگانی کچھ نہیں
حرام ہو جاۓ تم پر آنسو کا ہر قطرہ، یاد رکھو!
ظلم کا نقطہ بھی باقی رہا تو پکار میں دم کچھ نہیں
ہر آنسو کو اپنا اِک سپاہی، اِک ہتھیار بنا کے بڑھو
ظلمت کے سینوں کو نا چیرا تو آنسوؤں کا مقدر کچھ نہیں
حق کے لۓ لہو گرماۓ نہ جب تلک تیرا
تیرے خوابوں کی تعبیر کچھ نہیں
Mamoona Batool
Urdu Poetry & Shayari of Mamoona Batool. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Mamoona Batool.
Good effort….اللہ پاک کامیاب کرے آمین ثم آمین ۔
Ameen
Good effort… اللہ پاک کامیاب کرے آمین ثم آمین۔
Nice poetry sis
Keep it up 👍