بن ساحلوں کے یہ سمندر کچھ نہیں
بن چراغوں کے یہ بام ودر کچھ نہیں
بن ساحلوں کے یہ سمندر کچھ نہیں
عبس ہے پرنم تیری آنکھ کا احوال
بن لہو کے یہ چشم تر کچھ نہیں
قید ہیں رستے منزلوں کےمیری نظر میں
مگر بن ہمسفر کے یہ سفر کچھ نہیں
کاٹ دیتے ہیں یہاں یہ لوگ سمجھ کر
بن برگ و ثمر کے یہ شجر کچھ نہیں
ہر خواہش بولیتی ہے اک نیا دکھ
بن آرزوۓ وصل کے یہ ہجر کچھ نہیں
روزوشب کی بدلتی ان ساعتوں میں قدیم
بن اجالوں کے يہ طلوع سحر کچھ نہیں
وقار احمد قدیم
Urdu Poetry & Shayari of Waqar Ahmed Qadeem. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Waqar Ahmed Qadeem.
MashaAllah you are very talented
Keep it up bhaiya✔
Mashaallah…ap k qalam me Allah pak taseer peda frmyn..Ameen