You are currently viewing C03-E17: Ashkon Se Aankh Num Honay Lagi

C03-E17: Ashkon Se Aankh Num Honay Lagi




اشکوں سے آنکھ نم ہونے لگی

اشکوں سے آنکھ نم ہونے لگی

زندگی میں جب وفا کم ہونے لگی


ہم ملے تو وہ ایک بہترین شخص تھا

کیا خبر تھی کہ وہ محض دکھاوے کا عکس تھا


مضطرب ہوا قلب جب ہمیں اچھا ہی رہنا پڑا

سکھ دے کر بھی ہمیں اتنا درد سہنا پڑا


وہ تو حسبِ معمول اپنی ضرورت پوری کرتے رہے

اور ہم پھر بھی انہیں کھونے سے ڈرتے رہے


ظاہر ہوگیا ہم میں سے نادان کون ہے

دنیاداری سے اب تک انجان کون ہے


سلیقے کا پہلو ہم نے بھی ہاتھ سے جانے نہ دیا

وہ جا کر جب واپس آئے تو ہم نے آنے نہ دیا


وہ معصومیت سے ہمارے لیئے ترس گئے،

انکے یہ جذبات ہم پہ تیر بن کر برس گئے


لیکن شخص تو اب بھی وہی تھا

اسکے مطلب کا عمل بھی وہی تھا


تو شِفؔا ہم پھر یوں ہی نادان بن کے رہ گئے

اور جذبات سارے پانی کی مانند بہہ گئے


شفا محمد شاھد

 

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.6 / 5. Vote count: 5

No votes so far! Be the first to rate this post.

This Post Has One Comment

  1. Ieman ch

    Great work sis
    Keep it up ✌

Leave a Reply