چاہت کی دھن
شب نگر اندھیر بھی ہو
آنے میں اس کے دیر بھی ہو
پر رات کی رانی سجتی ہے
چاہت کی دھن بھی بجتی ہے
دکھتا کہیں مہتاب نہ ہو
دید کی ہم میں تاب نہ ہو
سپنوں کی محفل سجتی ہے
چاہت کی دھن بھی بجتی ہے
دیپ نظر کے روشن ہیں
کہ ہر سو اس کے درشن ہیں
ہاتھوں پر مہندی رچتی ہے
چاہت کی دھن بھی بجتی ہے
یہ شب بھلے تمام نہ ہو
سپنوں کا کوئی انجام نہ ہو
پر نسبت پھر بھی جچتی ہے
چاہت کی دھن بھی بجتی ہے
یہ رات سلامت ہے جب تک
یہ خواب سلامت ہے جب تک
دل میں ہلچل مچتی ہے
چاہت کی دھن بھی بجتی ہے
اے کاش چاہت کو ثبات ملے
کچھ تجھ سے بھی اثبات ملے
دل کو دل سے راہ بھی ہو
کچھ جذبوں سے جذبات ملیں
کہ آس یہی اب بچتی ہے
ایمن ریاض
Urdu Poetry of Aiman Riaz, chahat Ke Dhun in Urdu Poetry contest No 4. its Aiman Riaz first post/entry in Urdu Poet contest. To read all Nazams, Ghazals, Sad Poetry and more Shayari of Aiman Riaz.
بہت اچھی شاعری ہے
5 stars
Very nice.
Superb
بہت خوب ۔۔ سادہ لیکن عمدہ اور متوازن انداز بیان ۔۔۔
اے کاش چاہت کو ثبات ملے
کچھ تجھ سے بھی اثبات ملے
کچھ جذبوں سے جذبات ملیں
بہت خوب ۔۔ سادہ لیکن عمدہ اور متوازن انداز بیان ۔۔۔
ثبات، اثبات کا استعمال خوب کیا ہے۔
بہت خوب ۔۔ سادہ لیکن عمدہ اور متوازن انداز بیان!
Great work sis
Keep it up ✌
Amazing lines #Aiman very well done
Boht khob