رات کی اداسی
چھائ مجھ پہ اُداسی ھے
رات بھی اچھی خاصی ھے
مگر میں سو نہیں پایا
مسلسل رو نہیں پایا
کہ کوئی کیا کہے گا اگر
مجھے روتا ھوا دیکھے
نمی کو آنکھ میں لے کر
مجھے سوتا ہوا دیکھے
مگر سونا بھی ضروری ھے
کہ میں اک خواب دیکھوں گا
رخ ماہتاب دیکھوں گا
چمکتی گول آنکھوں کی
میں آب و تاب دیکھوں گا
مگر میں نیند کو بھی اب
کہاں سے ڈھونڈ کر لاؤں
وہ مجھے چھوڑ بیٹھی ھے
رابطے توڑ بیٹھی ھے
مگر میں اُس کو منا لوں گا
واسطے اُس کو ڈالوں گا
کہ بس تم آج ہی کی رات
میری آنکھوں میں آ جاؤ
مجھے اک خواب دیکھنا ھے
رُخ ماہتاب دیکھنا ھے
احمد بابر
Urdu Poetry of Ahmad Babar, Raat Ki Udaasi Urdu Poetry contest No 4. its Ahmad Babar first post/entry in Urdu Poet contest. To read all Nazams, Ghazals, Sad Poetry, love poetry, Urdu ghazal and more Shayari of Ahmad Babar.
Masha Allah you are very talented sir
Keep it up👍