یاد ہے اک رات
یاد ہے اک رات سہانی تھی میں اور تم تھے
اک دوسرے کے ساتھ اک دوسرے میں گم تھے
میرے حسین کچھ خوابوں جیسی رات تھی وہ
اس وصل کی رات میں بس بچھڑنے کے غم تھے
کیا خوب شیریں تیری باتیں تھیں صنم
اور دور اندھیرے بھی جاناں مدھم تھے
ہاں تمہی میری زندگی ہوا کرتے تھے کبھی
ہاں تمہی میرے دل میں بستے ہردم تھے
کتنے برسوں بعد ہم مسکرائے تھے بے خبر
آنکھ کھلی تو پھر وہی ہم پھر وہی غم تھے
فرحان اسد
Urdu Poetry of Farhan Asad, Yaad Ha Ik Raat Urdu Poetry contest No 4. Its Farhan Asad first post/entry in the Urdu Poet contest. To read all Nazams, Ghazals, Sad Poetry, love poetry, Urdu ghazal, and more Shayari of Farhan Asad.