تم نہ ہو تو مجھے لگتا گھر کچھ نہیں
بن چراغوں کے یہ بام و در کچھ نہیں
تم نہ ہو تو مجھے لگتا گھر کچھ نہیں
میں وہ قربت ہوں جس کا ثمر کچھ نہیں
اپنے سائے میں جس کے اثر کچھ نہیں
ہیں حسیں لاکھ منظر ترے شہر کے
تم سا تو شہر بھر میں مگر کچھ نہیں
ہو گیا میں مکمل ترے آنے سے
کہتے تھے مجھ میں اہلِ نظر کچھ نہیں
کر لی ہم نے اذیت گوارا یہ بھی
تمہیں کھو کر رہا پاس پر کچھ نہیں
رستوں کی تو ہے عادت بدل جانے کی
منتظر ہوں میں کس کا اُدھر کچھ نہیں
میں ہرا تو ہو جاؤں ترے چھونے سے
میرے اندر مگر چارہ گر کچھ نہیں
Zainab Shahid
Urdu Poetry & Shayari of Zainab Shahid. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Zainab Shahid.
Nice poetry sis
Keep it up👍