خونِ جگر کچھ بھی نہیں
محبت میں جھکا جو سر کچھ بھی نہیں
دل و نگاہ , خونِ جگر کچھ بھی نہیں
ذمانے نے یوں تلخیاں بھر دی ہیں اس کے لہجے میں
اس دشمنِ جاں کے مقابل ذہر کچھ بھی نہیں
نہ جانے کس کی دعائیں منزلوں تک لے گئی مجھے
ورنہ میرے ہاتھ میں تو ہنر کچھ بھی نہیں
رہے سلامت ساتھ اپنوں کا مگر اے دوست
ماں باپ کے بنا گھر کچھ بھی نہیں
دل تو کب سے ڈوب چکا ہے تیری چاہت میں ظالم
اب سمندر کی یہ طوفانی لہر کچھ بھی نہیں
لاؤ اپنے لہو سے روشن کرتے ہیں قندیلیں اریب
بن چراغوں کے یہ بام و در کچھ بھی نہیں
Areeba Iftikhar
Urdu Poetry & Shayari of Areeba Iftikhar. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Areeba Iftikhar.
Nice poetry sis
Keep it up 👍