میری آنکھوں کی دنیا میں
میری آنکھوں کی دنیا میں، بہت سے خواب بستے تھے
بہت سے درد کے ساگر، بہت سے یاد کے جھرنے
تمنائیں ادھوری سب، دلیلوں کے سمندر میں
الجھتی ڈوبتی پھرتیں امیدوں کے سبھی غنچے،
وہ مرجھاۓ ہوۓ پتے بے موسم ہی کبھی کھلتے
محبت کے وہ سب پنچھی، جنوں میں جھومتے بھنورے
دِلوں کے روٹھ جانے پر، اب تعلق ٹوٹ جانے پر
اس دل کی خالی شاخوں پہ بہت خاموش بیٹھے ہیں
اب ان آنکھوں کی دنیا میں کوئی بھی خواب یا خواہش،
بھولے سے نہیں آتے محبت کے سبھی پنچھی
وہ سب بھنورے کسی بھی دل کی ڈالی پر بسیرا اب نہیں کرتے
کہ یہ اجڑے ہوۓ گلشن، کسی کا گھر نہیں ہوتے