شکستگی
اک چاہت تھی تیرے آنے کی
اک خواہش تھی تجھے ملنے کی
تیرے جھوٹے وعدے بھول گیا
اک خوشی جو تھی تیرے آنے کی
اک خواب تھا جو اب پورا ہوا
اک تعبیر جو تھی تجھے سننے کی
تیرے لبوں سے نکلا نام میرا
اک مٹھاس سی تھی تیرے لہجے کی
اک کشتی ڈوبی بیچ بھنور میں
اک پیاس جو تھی تجھے پانے کی
میری چاہت کی تکمیل ہوئ
ہر خواہش تھی تجھے پانے کی