+92-307-8892731

24/7 Customer Support

Mon - Fri: 9:00 - 17:30

admin@urdupoetrycontest.com

Murshid Mein Kya Batau by Ashfaq Ahmad Saim




مرشد میں کیا بتاؤں

مرشد میں کیا بتاؤں گا عالم یہ بھوک کا
مرشد ہمارا پیزا کوئی اور کھا گیا
مرشد میں کیا بتاؤں اب شامی کباب کی
مرشد کہ اس میں مرچ بڑی تیز ہو گئی
مرشد بڑی مشکل سے بنایا تھا سینڈوچ
مرشد وہ سینڈوچ بھی میرا بھائی لے اڑا
مرشد فروٹ چاٹ کا تو نا ہی پوچھئے
مرشد مصالحہ حد سے زیادہ تیز ہو گیا
مرشد کیا پوچھتے ہیں سموسے کا آپ بھی
مرشد مِرے تو سارے آلو پھیکے رہ گئے
مرشد ذرا تصدیق کیجیے گا خبر کی
مرشد سنا شوارمے کا ریٹ گھٹ گیا
مرشد شوارما بھی لایا پیسے جوڑ کے
مرشد شوارما بھی پھر نیچے سے پھٹ گیا
مرشد یہاں پہ کچھ بھی نہیں ٹھیک دیکھیے
مرشد کہا تھا آپ نے سب ٹھیک ہو گیا
مرشد بڑی حسرت سے گول گپے لائے ہم
مرشد ہمارا گول گپہ لیک ہو گیا
مرشد ادھار مانگ کے لایا تھا لیز میں
مرشد وہ بے سُری سی، میری لیز کھا گئی
مرشد وہ سناتی رہی پھر چٹکلے مجھے
مرشد ہنسی ہنسی میں میری cock پی گئی
مرشد پھر ایک شب میں نے برگر منگا لیا
مرشد ستم ہوا ، میری بیگم نے کھا لیا
مرشد میں لے کے آیا تھا آلو بازار سے
مرشد بنائی چپس تو وہ بچے کھا گئے
مرشد بغیر کانٹوں کے مچھلی منگائی تھی
مرشد مرے گلے میں تو کانٹے اٹک گئے
مرشد جی بھوک اسقدر تھی کیا بتاؤں میں
مرشد جی کھا بھی سکتا تھا میں پانچ روٹیاں
مرشد جی ساتھ والوں نے بریانی بھیج دی
مرشد جی اس میں نمک تھا اور نہ ہی بوٹیاں
مرشد میں لے کے آرہا تھا دودھ دیکھیے
مرشد پتا نہیں کہ میں کیسے پھسل گیا
مرشد محاورہ ہے ” نواں کٹا کھل ” گیا
مرشد جی سارا دودھ پھر رستے میں ڈُل گیا
مرشد جی اب تو لہجے بھی میٹھے نہیں رہے
مرشد جی چینی ڈھیڑھ سو کی سیر ہو گئی
مرشد جی پاؤ چینی بھی لے آیا تھا مگر
مرشد مرے شاپر میں تو سوراخ ہو گئے
مرشد یوں ایسے ہم کو دلاسے نہ دیجیے
مرشد وہاں سے چائے کی پتی بھی بھیجیے
مرشد جی میرے پاس تو کچھ دن رکیں گے نا
مرشد بہت سے اور بھی دکھڑے سناؤں گا
مرشد ابھی بھی کہہ رہے ہیں دکھ مجھے سنا
مرشد جی اب تو ہاتھ میں پاپے ہیں اور چا

اشفاق احمد صائم

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 3.8 / 5. Vote count: 4

No votes so far! Be the first to rate this post.

The funny Urdu poetry Murshid Mein Kya Batau is written by Ashfaq Ahmad Saim. Murshid poetry is very famous among many people. Many people wrote nazam and ghazals about Murshid. But poet and writer Ashfaq Ahmad Saim wrote a funny nazam with the title of Murshid

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Contest Participants