نعت
نبیوں کے سردار میرے سرکار محمد صل علی
سوتے جاگتے آپ کا ہو دیدار محمد صل علی
جن و انس یہ شجر ھجر چاند اور تارے
کھڑے ہیں لےکے پھولوں کےسب ہار محمد صل علی
گود میں لے کے حلیمہ نے محبوبؐ خدا
سینے سے لپٹا کے کہا میرا پیار محمد صل علی
نور یہ پہنچا دلوں کے سب تہہ خانوں تک
ملا سبھی انسانوں کو غم خوار محمد صل علی
قطرہ حوض کوثر سے اک ملے ہمیں
آپؐ کی دید کو ترسیں ہم مے خوار محمد صل علی
خلقہ القران سراپا نبیؐ میرے
رحمت کی تصویر میرے مختار محمد صل علی
بوسہ لے لو در حبیبؐ کا اے نازش
اور زباں سے پکار محمد صل علی
مسز دستگیر نازش