پہچان
ہجری سنہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے ہے
پورے ادیان میں ایک ممتاز نشان بنائے ہے
نہ تھا تیار جس قوم پہ حکومت کرنے کوئی
وہی سارے عالم میں ایک الگ شان بنائے ہے
ہو جس کے آغاز و انجام میں درس قربانی
تعلیمات اسلام کو ہی عملی میدان بنائے ہے
ہے نسبت محرم الحرام کو یوم عاشورہ سے
شہادت حسین بھی کربلا کی داستان بنائے ہے
ہوئے ہیں رونما ناصر واقعات کثیر اس دن
پانے اس فضیلت کو دل کا میلان بنائے ہے