پیار محل کی دعا
آنے والا وقت مبارک دن ہوں مہینے چاہے سال
پیار محل میں رہنا سیکھو مٹ جائیں سارے جنجال
دکھ نہ اتریں آنگن تیرے ہر رات ستاروں والی ہو
صبح نور سے روشن اور سہ پہر بہاروں والی ہو
پوری ہو جائیں آس امیدیں دن ڈھلنے سے پہلے پہلے
صاف ہوں سارے رستے تیرے قدم وہاں چلنے سے پہلے
وقت کے ساتھ بدل لیتے ہیں سارے اپنی عادت کو
تجھ سے قسمت دور ہی رکھے نفرت اور بغاوت کو
رہو سویروں کی دنیا میں کبھی جہاں پر شام نہ ہو
پہرہ ہو خوشبوؤں کا ہر سو کوئی بھی درد آ لام نہ ہو
ہاتھ لگاؤ مٹی کو اکسیر بنے وہ تیرے لیے
چلتے چلتے کرنا دعائیں تو بھی نازش میرے لیے