بے وفائی
بے وفائی نہیں اور کیا ھے بتا
یہ جدائی نہیں اور کیا ہے بتا
توڑنا فاصلوں پہ سبھی سلسلے
جگ ہنسائی نہیں اور کیا ھے بتا
چاند شرما کے گم ایسے ہونے لگا
خودستاہی نہیں اور کیا ھے بتا
ٹوٹتے ہیں جو شیشے انہیں جوڑنا
رہنمائی نہیں اور کیا ھے بتا
خود بنائے بتوں کو سجانا یہاں
بے حیائی نہیں اور کیا ھے بتا
گھپ اندھیروں میں نازش یہ تنہائیاں
دل لگائ نہیں اور کیا ھے بتا