شادی شدہ کی پکار
میں نے اس سے کہا میرا دل بہلایا کیجیے
کہنے لگی آپ روز بچے سلایا کیجیے
میں نے کہا کیسے تمہارے قریب ہو سکتا ہوں
کہنے لگی ہر روز لکس سے نہایا کیجیے
میں نے کہا کہیں نوکری کر لو چار دن
کہنے لگی آپ پھر کپڑے سکھایا کیجیے
میں نے کہا کیسے اچھا لگوں گا میں تمہیں
کہنے لگی پاگلوں کی طرح نہ مسکرایا کیجیے
میں نے کہا گھر کے سارے کام کیا کرو
کہنے لگی ہر رات میرے پاؤں دبایا کیجیے
میں نے کہا نہ چگلیاں کرو میری ماں کی تم
کہنے لگی آپ نہ یہ فتنہ پھیلایا کیجیے
مجتبیٰ نے جو اک بار پیار سے بلایا اسے
کہنے لگی آپ ہی دل میں سمایا کیجیے
میں نے کہا تم بہت حسین لگتی ہو مجھے
کہنے لگی اتنے نہ مسکے لگایا کیجیے
انیس مجتبیٰ
How useful was this post?
Click on a star to rate it!
Average rating 4.6 / 5. Vote count: 11
No votes so far! Be the first to rate this post.