درمیان تھی اک شرطِ وفا اور کچھ نہیں
بن چراغوں کے یہ بام و در کچھ نہیں
ہمدم ہمقدم نہیں تو سانس کا سفر کچھ نہیں
دھڑکن چلتی ہے آج بھی نام پہ تیرے
تیری یاد بنا, دل کا نگر کچھ نہیں
وہ کسی اور کا ہو کے بھی میرا رہا برسوں
درمیان تھی اک شرطِ وفا اور کچھ نہیں
اک سکوت بستا ہے اُن سیاہ گہری آنکھوں میں
اُس خاموشی کے مقابل میرا کلامِ ہنر کچھ نہیں
گردشِ وقت نے چھین لیں عشق کی لذتیں تمام
اِس خسارے کا مداوا اب یکسر کچھ نہیں
قربِ شمع کی چاہ میں واللہ یہ عالمِ دیوانگی
سر پھرے پروانوں کو موت کا ڈر کچھ نہیں
Hania Irmiya
Urdu Poetry & Shayari of Hania Irmiya. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Hania Irmiya.
Nice one😍
Nice poetry sis
Keep it up👍