تنہائی
تنہائی کیا ہے؟ یہ تنہا ہو کے میں نے جانا
سکوتِ شب ہے تنہائی، تنہائی سے مل کر میں نے جانا
اغیار سے لے کر اپنوں تک یہ درد بے انتہا ہے
تنہائی میں تنہا ہو کر جب تنہا دل کو میں نے جانا
ساری اَن کہی باتیوں کو دل میں ہی بسا لینا
جو دل میں شور مچاتی ہیں، یہ تنہا ہو کر میں نے جانا
نہیں معلوم مجھ کو بھی کہ کون اپنا پرایا ہے
شبِ تنہائی سے مل کر ہی، یہ تنہا دل کو میں نے جانا
ڈستا بہت ہے رات بھر یہ اکیلا پن یہ تنہائی
پھر بھی زندہ ہوں میں آج بھی یہ تنہا ہو کر میں نے جانا
عائشہ قاضی
This post is not added to the contest. Please check your email.