تم جو کہہ دو عشق دوبارہ بھی ہو سکتا ہے
بےوفائی گناہ ہے تو گناہ کا کفارہ بھی ہو سکتا ہے
تم جو کہہ دو عشق دوبارہ بھی ہو سکتا ہے!!!!
کیا ملے گا تمھیں ،،، چھیڑ کر انا کی جنگ
اس جنگ میں نقصان تمھارا بھی ہو سکتا ہے
سنا ہے سودا گری میں وہ بلا کی طاق رکھتا ہے
اسے کہنا دل کے سودے میں خسارہ بھی ہو سکتا ہے
مجھے لگتا تھا جاناں بن تمھارے میں مر جاؤں گی
پر اب جانا بن تمھارے گزارا بھی ہو سکتا ہے
جس جگہ ملاح نے روکے ہیں کشتی کے پتوار
یہ کسی حیسں جزیرے کا کنارہ بھی ہو سکتا ہے
اور اس ایک خیال سے خانہ دل مہک اٹھا
جو اس نے رات بھر دیکھا ہےخواب ہمارا بھی ہو سکتا ہے