You are currently viewing Urdu Emotional Shayari

Urdu Emotional Shayari




اک خون

اک خون ہے انسان کی عظمت کا ہی اعجاز

اک خون میں پنہاں ہیں محبت کے کئی راز


اک خون میں پلتے ہیں کئ دل کے یہ ارمان

اک خون بدلنے سے بدل جاتا ہے انسان


اک خون نگاہوں سے چھلکتا ہے صبح شام

اک خون دیتا ہے چھپے درد کا پیغام


اک خون کی گردش کا مقام قلب و جگر میں

اک خون کی ہلکی سی چمک شمس و قمر میں


اک خون میرے ہاتھ کی دھندلی سی لکیریں

اک خون میری عظمت رفتہ کی لکیریں


اک خون میں آمیزش ہے میرے رنج و الم کی

خوشیوں کی بہاروں کی میرے ظلم و ستم کی


اک خون سے سجتے ہیں محبت کے جھروکے

اک خون سے انسان کی عظمت کے جھروکے


اک خون نے دھرتی کو ہی سینے سے لگایا

اک خون نے انسان کو قاتلہ بنایا


اک خون بدل دیتا ہے تقدیر وطن کو

اک خون جنم دیتا ہے اس رنج ومحن کو


اک خون کو ملتی ہے چمک سوز جگر سے

اک خون کو بہتے ہوئے اشکوں کے سفر سے


اک خون کی خوشبو میں دفن بہروں سروسمن ہیں

اک خون کی سرخی میں شہید ان چمن ہیں


اک خون سے وابستہ روایا ت کہن سے

اک خون کی عظمت ہے جوانان وطن سے


جو دل سے نکلتا ہے نہ آنکھوں سے ٹپکتا

جو غم سے پگھلتا ہے نہ زخموں سے ہی رستا


بڑھتی ہے اسی خون سے سنسار کی عظمت

نازش تیری عظمت کسی فنکار کی عظمت


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply