You are currently viewing Urdu Ghazal Aarzi Saharay

Urdu Ghazal Aarzi Saharay




عارضی سہار ے

جن پہ کیا بھروسہ وہ تھے عارضی سہارے

بڑھتے ہوئے جو دیکھا کٹنے لگے کنارے


ہر ناؤ عاشقی کی تصویر بے بسی کی

اسوقت ڈوبتی ہے جو بے خبر ہوں سارے


بڑھتے طوفان دیکھے سر آسمان خوشی نے

اجڑے زمین والے جو تھے قسمتوں کے مارے


مسمار ہوتے دیکھا ان چاہتوں کو ایسے

بر بادیوں نے گھیرے خوشیوں کے سب نظارے


چلو ایک بار آؤ آزمائشیں ہیں گہری

کھوئے ہؤیے محبت در ہے یہ اپنے سارے


ہر گھونسلا شجر یہ تنکے سجا کے دیکھا

بلبل بے آسرا سی جانے کسے پکارے


بے خوف ڈوب جانا تنہائیوں میں نازش

راتوں کو دن سمجھ کے ڈوبے ہیں جو ستارے


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply