You are currently viewing Urdu Ghazal Bichartay Dil

Urdu Ghazal Bichartay Dil




بچھڑتے دلوں

بچھڑتے دلوں کی جدائیاں سمیٹو

اگر ہو سکے تنہائیاں سمیٹو


میرے دل بتا بیقراری ہے کیسی

کہا کس نے تھا بے اعتنائیاں سمیٹو


بچھڑ کے وہ ملنا وہ مل کے بچھڑ نا

اگر اب ملو آشنائیاں سمیٹو


کرے ساری دنیا کنارہ کشی جب

محبت کی ساری اچھائیاں سمیٹو


ذرا پاس بیٹھو تھکاوٹ تو اترے

شناسائی کی جگ ہنسائیاں سمیٹو


بدلتے ہوئے کچھ بتاتے ہیں تیور

بکھرتی ہوئی دل رلائیاں سمیٹو


ہیں بےکار نازش یہ خواہش ہماری

خوشیاں سبھی پاس آئیاں سمیٹو



مسز دستگیر نازش

Leave a Reply