You are currently viewing Urdu Ghazal Sunbhal Sunbhal Ke

Urdu Ghazal Sunbhal Sunbhal Ke




سنبھل سنبھل کے

سنبھل سنبھل کے چلے عمر بھر پھسلتے رہے

غم حیات بھی تیور سدا بدلتے رہے


چھپا لیا تھا جنھیں وادئ محبت میں

تھے اشک زار سبھی مضطرب نکلتے رہے


رہے یہ پاؤں سدا آبلوں کے جھرمٹ میں

قافلے تو بہت ساتھ ساتھ چلتے رہے


کوئ تو روکے یہ بڑھتے ہوئے اندھیروں کو

مسافروں کو جو بےدردی سے نگلتے رہے


محبتوں سے کہو روز روز مت چھیڑیں

سنبھل سکے نہ جو اس راہ میں سنبھلتے رہے


پھر ایک بار سجاتے ہیں مضمحل سوچیں

وفا کے نام پہ نازش سدا مچلتے رہے


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply