You are currently viewing Urdu Heart Touching Poetry Saath

Urdu Heart Touching Poetry Saath




ساتھ

اے دل سانسوں سے نہ ٹوٹے تیرا ساتھ

اچھا لگتا ہے تیرا اور میرا ساتھ


دھڑکے تو اک بار ملے جیون سب کو

ورنہ لے آتی ہے موت اندھیرا ساتھ


کھڑے رہے چوراہے میں پھیلائے ہاتھ

ہم نے نبھایا سال وسال بتھیرا ساتھ


چن چن پتھر کنکر رستے کے سارے

رکھ دیا خوشیوں کا ہر ایک سویرا ساتھ


گمنامی میں رہنا بہتر ہے شاید

کرلیتے ہیں پنچھی کچھ تو بسیرا ساتھ


تھوڑی دیر کو تیرے مہمان ہیں ہم

چاہے نازش پھر نہ دینا میرا ساتھ


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply