You are currently viewing Urdu Nazam December lout aye

Urdu Nazam December lout aye




دسمبر لوٹ آئے

ٹھنڈک کا احساس دلائے

سوچوں پر پہرے نہ بٹھائے

جب بھی دسمبر لوٹ کے آئے

کیوں کر گھبراتے ہو ساتھی

تم کیوں شرماتے ہو ساتھی


اندر آگ لگائی دل نے

محفل ایک سجائی دل نے

چاہت پاس بلائی دل نے

دیر سے کیوں آئے ہو ساتھی

تم کیوں شرماتے ہو ساتھی


سرد ہے شام سویرے ٹھٹھرے

سورج اور اندھیرے ٹھٹھرے

ہاتھ بہت ہیں میرے ٹھٹھرے

ٹھٹھر ٹھٹھر جاتے ہو ساتھی

تم کیوں شرماتے  ہو ساتھی


آؤ آگ جلا کر دیکھیں

آس امید لگا کر دیکھیں 

سپنے نئے سجا کر دیکھیں

قسمیں جو کھاتے ہو ساتھی

تم کیوں شرماتے ہو ساتھی


آؤ دسمبر پھر ہے پکارے

نئی ہوائیں نئے نظارے

شائد غم مٹ جائیں سارے

نازش کو بھاتے ہو ساتھی


تم کیوں شرماتے ہو ساتھی


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply