مٹھی بھر مٹی
میرا مان ہے یہ میرا پیار ہے یہ
میرے لہو پہ ایک ادھار ہے یہ
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی
میرا کفن دفن میرا چمن ہے یہ
دنیا میں پیام امن ہے یہ
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی
میں ہوں مالی اور متوالی
کرنا ہے دیس کی رکھوالی
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی
میرا خون چراغ بنے اس کا
پیغام محبت ہے جس کا
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی
زرخیز کرے میرا خون اسے
اسے چھیڑے جرات ہے یہ کسے
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی
اک اک ذرہ میری شان بنا
ہم سب سے ہے پاکستان بنا
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی
مٹی سے وفا نازش کرنا
اس میں جینا اس میں مرنا
میرے دیس کی مٹھی بھر مٹی