You are currently viewing Urdu Poetry Contest No 4

Urdu Poetry Contest No 4




دعوت نامہ

(عنوان: “سپنوں کی رات” (نظم

آ ن لائن اردو شاعری مقابلہ#4 میں تمام شعراء کرام کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔ تمام شعراء کرام سے گزارش ہے کہ اپنی خوبصورت اور دل آ ویز تحریروں سے اس مقابلے کو چار چاند لگائیں۔

جیتنے والے شاعر کو شیلڈ +سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا ۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے۔
شکریہ
ایڈمن
مسز دستگیر نازش

سپنوں کی رات(نظم) استقبالیہ

وہ اس سے پہلے کہ سپنوں کی رات ڈھل جائے

شب تاریک میں جنوں سحر بدل جائے


امید و آس کا مرجھا ہر اک کنول جائے

بکھرتی سانسوں کا ہر معاملہ سنبھل جائے


کوئی امید کی ہر پنکھڑی مسل جائے

وہ کانچ کی طرح ہر ٹوٹ دل اصل جائے


بدل حالات کی ساری ہی جب شکل جائے

محبتوں سے محبت کوئی نکل جائے



وہ چاند رات میں ہونا کھڑا جھروکے میں

کہ چاندنی نہ رہے پھر کسی کے دھوکے میں


کہیں بہے نہ یہ دل پھر سیلاب روکے میں 

حیات ٹھہری ہو جب سانس کے بھبھوکے میں



ذرا سی دیر کو شہر وفا میں آ جانا

بجھے دلوں کو محبت سے پھر جلا جانا


بکھرتی  سوچو میرا ساتھ تم نبھا جانا

وہ کون کیا تھا حوالہ میرا بتا جانا


امیر و آس کا اک گھونسلہ بنا جانا 

کوئی رہے نہ رہے تختیاں لگا جانا


ہجوم شوق کے در پہ کھڑے کھڑے نازش

محبتوں کی بھی تصویر سی سجا جانا


مسز دستگیر نازش

Contest Closed

This Post Has One Comment

  1. Asfa Turab

    How to submit under this heading …

Leave a Reply