You are currently viewing Urdu Poetry Shikayat

Urdu Poetry Shikayat




شکایت

کرتے نہیں ہیں دل سے شکایت یہ روز روز

اچھی نہیں وفا میں روایت یہ روز روز


ٹھہرے ہیں دو گھڑی کے لئے بے خودی میں

ہم تم بھی کرو نہ واعظ و ہدایت یہ روز روز


کہیں ہو نہ جائیں برہم کسی دل کی دھڑکنیں

اتنی کرو نہ ان پہ عنایت یہ روز روز


رکھنا سنبھل سنبھل کے قدم آشنا میرے 

کرتی ہے یوں محبت سرایت یہ روز روز 


جانے کا دل گلی میں کوئی فائدہ نہیں

دیتی نہیں ہے دنیا رعایت یہ روز روز 


کب سے ہیں چھوڑ بیٹھے محبت کی دھوپ کو 

پھر کیوں ہمیں ستاتے ہیں سایت یہ روز روز 


روٹھا کرو نہ نازش ہے مجبوریوں کا دور

ہوتی نہیں ہے ہم سے منایت یہ روز روز


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply