You are currently viewing Urdu Sad Poetry Chiragh e Mohabbat

Urdu Sad Poetry Chiragh e Mohabbat




چراغ محبت

کہیں چراغ محبت جلا کے رکھ لینا

ہمیں بھی آنکھ کا آنسو بنا کے رکھ لینا


ہماری یاد اگر آگئی کبھی دل کو

نہ کرنا یاد یہ دل میں بسا کر رکھ لینا


اگر ہوں پھول بہت راہ آگہی میں تیری

نہ جانا پاس نظر میں سجا کے رکھ لینا


یہ خالی تاک بنا دیپ اب نہیں رکھنا

آگرہو وقت ہمیں ہی لے جا کے رکھ لینا


کھڑے رہو گے اٹھائے یہ بوجھ غم کب تک

محبتوں کو سبھی کچھ سنا کے رکھ لینا


نہ ٹوٹ جائے کہیں رابطہ دل نازش

کبھی تو ہاتھ کاندھے پہ آ کے رکھ لینا


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply