You are currently viewing Urdu Shayari Ahle Shehr

Urdu Shayari Ahle Shehr




اھل شہر

اور قیامت کیا ہےاھل شہر بتا

ہم تھے موت کی گود میں جب کوئی آن ملا


گہری تھی ہر سوچ کہ جیسےہو ساگر

ڈوب کے دیکھا چاہت میں بھی کچھ نہ تھا


عشق سمندر حائل تھا د وری بن کر

ورنہ ہم تنہا تھے وہ بھی تھا تنہا


عکس بنا نہ سائے گہرے ہو پائے

وقت کیا تھا ضائع دونوں نے بے جا


کچھ بھی نہیں ہیں چھوڑ محبت کے دعوے

پیار کو جیون کا غرقاب تو نہ ہی بنا


جینا کیا جینا ہے ایسی آگ میں دوست

جس کا ہو معلوم نہ کوئی آتا پتا


نازش پیار کو پیار محل ہی رہنےدو

من میں پیاسی روحوں کو نہ دفنا


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply