You are currently viewing Urdu Shayari Maghar Zinda Bhi to Hain

Urdu Shayari Maghar Zinda Bhi to Hain




مگرزندہ بھی تو ہیں

مرتے ہیں سو بار مگرزندہ بھی تو ہیں

جیوں تاروتار مگر زندہ بھی تو ہیں


جیتا کون ہے ہار کے بازی پیاروں کی

روٹھ گیا ہر پیار مگر زندہ بھی تو ہیں


تپتی اور سلگتی یادوں کا جھرمٹ

مشکل ہے اظہار مگر زندہ بھی تو ہیں


ڈوبتے وقت تھا دیکھا ساحل کنارے کو

خالی تھا منجدھار مگر زندہ تو ہیں


چار گھڑی کا سودا عمر خرید گیا

کر بیٹھے ہو پار مگر زندہ بھی تو ہیں


نازش اور نہ دیکھو خوشی پرائی کو

سب کچھ ہیں گئے ہار مگر زندہ بھی تو ہیں


مسز دستگیر نازش

Leave a Reply