ان پھولوں کے بنا یہ گلشن کچھ نہیں
بن چراغوں کے یہ بام و در کچھ نہیں
آسمان جیسے بن تاروں کےکچھ نہیں
بچے خوشی ہوتے ہیں گھر بھر کی
ان پھولوں کے بنا یہ گلشن کچھ نہیں
درندے تاک میں بیٹھےکرتے ہیں تعاقب
انہیں بچالو کہ بن ان کے یہ کائنات کچھ نہیں
بنتے ہیں جب جوان جرائت و عظمت کے نشان
انہی کے دم سے ہے دنیا ورنہ کچھ نہیں
یہ دنیا فتنہ پرور ہے برائی پیچھے ہے ان کے
انہیں بجھنے نہ دو کہ سوا ان کہ یہ کاروان کچھ نہیں
عمر جب ڈھلنے لگ جائے بزرگی سر پہ جب پہنچے
ان کا خیال رکھنا تم کہ بن ان کہ یہ آشیاں کچھ نہیں
Farah Ansari
Urdu Poetry & Shayari of Farah Ansari. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Farah Ansari.
Nice poetry sis
Keep it up 👍