منگل،27شوال المکرم1442ھ،8جون2021ء

غزل ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی

اشتہارات

تازہ اردو شاعری




غزل

بےخودی کی بھی کچھ ضرورت ہے
سرخوشی کی بھی کچھ ضرورت ہے

تنگ آنے لگا ہوں خوشیوں سے
بے کلی کی بھی کچھ ضرورت ہے

جو سسکتے ہیں ایسے لمحوں کو
زندگی کی بھی کچھ ضرورت ہے

تم مرے سامنے رہو جاناں
شاعری کی بھی کچھ ضرورت ہے

ایسا لگتا ہے میرے خوابوں کو
خودکشی کی بھی کچھ ضرورت ہے

آتی جاتی ہماری سانسوں کو
آدمی کی بھی کچھ ضرورت ہے

میری تاریک شب کو اے شاکر
چاندنی کی بھی کچھ ضرورت ہے

ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی ،انڈیا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آف اردو پوئٹری

کے فاونڈر اور ڈائریکٹر اردو شعرو ادب کا ایک درخشاں باب

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

Leave a Reply