ملاقات
موسی کو طور پر تجلی نظر ائے
تو رب سے ملاقات کہتے ہیں
حبیبﷺ کو بلاوا جب رب کا ائے
تو پل میں عالم بالا کو پہنچ جاتے ہیں
عالم بالا سے تحفہ نماز کا لاتے ہیں
اور رب ان سے فرماتے ہیں
محبوبﷺ جو یاد ملاقات میری ائے
تو سجدے میں بھی پردے اٹھا لیے جاتے ہیں
مومن جو خلوص دل سے مصلے پر ائے
تو دو بوند اشک ندامت کے سب گناہ مٹا جاتے ہیں
مت دھتکار فقیروں کو بے خبری میں
کہ یہ رب کی نظر میں رہتے ہیں
جن دلوں میں رب بستا ہے
انتظار میں وہ اذاں کے رہتے ہی
وہ سجدوں میں ملاقات کرتے ہیں
جن کے دل خالص رب کیلے دھڑکتے ہیں
خوف موت کا ہو گا دنیا کے پجاری کو
مومن کے دل تو رب سے ملنے کو مچلتے ہیں
wow so touchinh
Wah very deep !!
Nice poetry
Nice poetry
Great
thaank you every 1….