تیر ے ساتھ ہے میری زندگی
تیرے ساتھ ہے میری زندگی اسے آ کے مجھ کو لوٹا تو جا
کیا لکھا ہے میرے نصیب میں تیرا غم مجھے یہ بتا تو جا
چھیڑے تھے جو نغمات غم کبھی رات کی تنہائی میں
تجھ کو انہی کا واسطہ اس درد دل کو مٹا تو جا
نہیں کوئی بھی جواز اب رہا پاس تیری جفاؤں کا
الزام ہم پہ جفا کا ہی جاتے ہوئے تو لگا تو جا
کبھی اس طرح کہ جدا نہ تھےکبھی یوں کہ جیسے ملے نہیں
پر بھولنے والے ہمیں اب دل سے اپنے بھلا تو جا
نئےقمقموں کی ہے روشنی مٹی سے ہے جو اٹی ہوئی
یادوں کی چلتی ہواؤں سے اس گرد کو بھی تو ہٹا تو جا
کیا اندھیر ہے کہ یہ زخم دل رسنے لگا ہے علاج سے
نوشی ہمارے زخم پر مرہم کوئی بھی لگا تو جا