تمہارے بغیر جینا کیا
تمھارے بغیر جینا کیا
جینے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا
سانسوں کے بنا شائد میں کچھ پل
جی سکتا ہوں
لیکن تمھارے بنا نہیں! تم
ہاں تم وہ پہلی لڑکی ہو
جسے میں زندگی سے بڑھ کر
چاہنے لگا ہوں
!میرا آج! میرا کل! میرے دن! میرے پل
صرف تمہارے ہی دم سے ہیں
میری خاموشیوں میں، میری صداؤں میں
!صرف تم ہو! صرف تم
تارے ٹوٹ جائیں گے
چاند بجھ جائے گا
وقت یہیں ٹھہر جائے گا
لیکن امید کی آخری کرن بجھنے تک
آخری سانس چلنے تک
میں تمھارا راستہ دیکھوں گا
تمھارا راستہ دیکھوں گا
!صرف تم ہو! صرف تم