You are currently viewing Chup Chaap si Duniya Mein Aksar by Hadiqa Jannat

Chup Chaap si Duniya Mein Aksar by Hadiqa Jannat




چپ چاپ سی دنیا میں اکثر

چپ چاپ سی دنیا میں اکثر چپ چاپ تماشا ہوتا ہے
جو خواب کبھی پورا نہ ہو وہ خواب بیچارا ہوتا ہے
تم میرے ہو میں تیری ہوں یہ سب بھی ٹھیک ہی ہے لیکن
جہاں دل اپنے نہ ملتے ہوں وہاں کیسے گزاراہوتا ہے
اس دل کی رہ پر تو ہم کو ہر بار خسارہ ہوتا ہے
یہ دنیا ہے اس دنیا میں بھلا کون ہمارا ہوتا ہے
جھوٹے ہیں وہ جو کہتے ہیں بس تم سے محبّت کافی ہے
یہاں دیکھو ہر شخص کو ہی تو پیار دوبارہ ہوتا ہے

حدیقہ جنت

This post is not added to the contest. Please check your email.

Leave a Reply