You are currently viewing C03-E10: Ansoo

C03-E10: Ansoo




آنکھوں

آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں

مگر رو نہیں رہا میں


اس تماشے پہ ہنسی آ رہی ہے

مگر مسکرا بھی نہیں رہا میں


دل گھبرا گیا ہے اس جہان فانی سے

مگر کچھ بھی کر نہیں رہا میں


دنیا کا رنگ دعوت دے رہے ہیں

مگر قبول بھی کر نہیں رہا میں


یہ سارے دوست صحیح کہہ رہے ہیں

مگر اعتبار بھی کر نہیں رہا میں


اک روز ہم بھی جا رہے ہیں

مگر شکوہ بھی کر نہیں رہا میں


وہ شائد ناراض ہو رہے ہیں

راضی بھی کر نہیں رہا میں


آرزو تھی کہ ہنسی خوشی جاتا رہا

مگر یہ بھی گوارا نہیں کر رہا میں


آصفہ تراب

 

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.2 / 5. Vote count: 32

No votes so far! Be the first to rate this post.

This Post Has One Comment

  1. Asfa

    Great

Leave a Reply