چارہ عشق اے چارہ گر کچھ نہیں
رائیگاں ہیں دوائیں اثر کچھ نہیں
چارہ عشق اے چارہ گر کچھ نہیں
میں نے دیکھا ہے گھر کو ترے بعد بھی
بن چراغوں کے یہ بام و در کچھ نہیں
یہ محبت تو بس وہم ہے، خواب ہے
دردِ سر ہو تو دردِ جگر کچھ نہیں
رہزنوں کا مجھے کوئی ڈر ہو تو کیوں؟
دوستو! میرا رختِ سفر کچھ نہیں
اس کی آنکھوں میں کیا ہے مرے واسطے
ساری باتوں سے قطعِ نظر، “کچھ نہیں”
ہم کھلے قید خانوں کے قیدی ہوئے
شوقِ پرواز نہ ہو تو پر کچھ نہیں
حنظلہ سارے غم ہیں بس اک عمر تک
عشق کی طرح یوں عمر بھر کچھ نہیں
Hanzla Ahmad
Urdu Poetry & Shayari of Hanzla Ahmad. Read Nazams, Ghazals, Hamds, Love Poetry, Sad Poetry, Social Poetry, Friendship Poetry, Islamic Poetry, Bewafa Poetry, Heart Broken Poetry, and much more of Hanzla Ahmad.
Wah! Zabardast!
Nice effort hanzala…nice words..
Nice poetry bhaiya
Keep it up 👍