کچا جو میرا گھر ہے وہ میرے نصیب میں
سونے کا دل بچا ہے وہ تیرے نصیب میں
ہم گھر جلا چکے تھےمگر یہ خبر نہ تھی
باقی رہیںگے پھر بھی اندھیرے نصیب میں
اک چاند نے کہا تھا یہ آ نکھوں میں جھانک کر
جا انتظار لکھ دیا تیرے نصیب میں
آجا کہ اب تو شام کے سائے بھی ڈھل گئے
کیا پیار کے نہیں ہیں سویرے نصیب میں
شاکر سے زندگی بھی نظر پھیرنے لگی
لکھے ہیں اس فقیر کے پھیر ے نصیب میں
ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی
اردو ادب کے بے تاج بادشاہ
انٹر نیشنل فاؤنڈیشن آف اردو پوئیٹری کے بانی ، ڈائریکٹراور روح رواں
مراد آباد ،انڈیا