بیوی
دفتر جانے نکلے صاحب پہن کے سوٹ بوٹ اور ٹائی
ایک جوتا پیر میں پہنا اتنے میں ہی چھینک کھائی
چھینک دوسری کھانے تک گہر سے باہر جائیں نہ
بیوی نے تھوڑا سا گھبرا کر اندر سے آواز لگائی
گھنٹہ بیت گیا،لیکن دوسری چھینک ہی نہ آئی
آج دیر نہیں کر سکتا،مجھ کو دفتر جانے دو بھائی
ڈانٹ پڑنا طہ ہیں آج،یہ کہہ کر صاحب نکلے
مصیبت کوئی آنہ جائے،یہ سوچ بیوی گھبرائی
روک صاحب کو بیوی بولی تھوڑی دیر اور رک جائے
شاید کچھ دیر میں ہی دوسری چھینک بھی آجائے
دیر سے دفتر پہنچے صاحب،لیکن چھینک نہ آئی
ڈانٹ پڑنے کی دفتر میں چھینک کو بیوی نے وجہ بتائی
الفیا انیس انامدار
