اک شام نام آپ کے شہر
آپ تو ہر گناہ ہی میرے سر کرتے ہیں
باقی تو ٹھیک ہے، یہ بڑا قہر کرتے ہیں
بہت زدی ہیں آپ بھی میری طرح
جس سے منع کیا وہ کام اکثر کرتے ہیں
سنا ہے مری کا موسم بہت اچھا ہے
یہ بات مانیے دونوں ساتھ سفر کرتے ہیں
ناسخ بھی اب مجھے پاگل کہتے ہیں
مسکرا کر آپکی یاد میں بس صبر کرتے ہیں
لوگ تو ذرا سی بات کو بھی بڑھاوا دیتے ہیں
یہ شاعر ہیں جو چند لفظو میں قصہ مختصر کرتے ہیں
ہوگا وہ بھی اک پرستاں، جہاں آپ رہتے ہیں
کمال سوچتا ہوں اک شام نام آپ کے شہر کرتے ہیں
عمیر کمال
How useful was this post?
Click on a star to rate it!
Average rating 4.5 / 5. Vote count: 20
No votes so far! Be the first to rate this post.
This Post Has 3 Comments
Brilliant
Kamal
Wah👍