شام
شاموں کی دنیا بھی کیسی عجیب ہوتی ہے
دھت اندھیرے میں، تنہائی کے سماں میں
شام کا وجود پھر بھی روشنی سے لپٹا ہوتا ہے
چاند کی اس پرنور موجودگی میں
شام ایک منفرد ہی بارونق سماں پیش کرتی ہے
گویا کہ جیسے بن چاند کے شام کے وجود میں
گھپ اندھیرا ہو، خوب تاریکی ہو
یہ نظارہ بھی زندگی کا ایک عجب فلسفہ لیے بیٹھا ہے
امید کا چاند بھی زندگی کی شام کو یونہی منور کرتا ہے
جو سماں شام کی دہلیز پر چاند لیے بیٹھا ہے
پھر یونہی زندگی کی شام بھی کبھی بارونق ہوگی
یونہی چاند کی چاندنی شام کے اندھیرے کو بھی کبھی نگلے گی
پھر شام کا سماں بھی خوبصورتی کی ایک نئی سی روداد پیش کرے گا
تاریکی کا ایک ایک ذرہ امید کے چاند سے پھر زائل بھی ہو جائے گا
بس پھر شاموں کی دنیا بھی کچھ ایسی ہی عجیب ہوتی ہے
شاموں کی دنیا بھی کچھ ایسی ہی عجیب ہوتی ہے
ماریہ بتول
How useful was this post?
Click on a star to rate it!
Average rating 4.2 / 5. Vote count: 5
No votes so far! Be the first to rate this post.