Tairay Ishhq Ki Intahaa by Anam Shafique




Anam Shafique 🇵🇰

Entry No. 25

1.3/5 · 3 votes

تیرے عشق کی انتہا

میں تیرے عشق کی انتہا چاہوں

میں فقط تجھے، اور صرف تجھے چاہوں


تیری فکر میں، تیرے ذکر میں

دن رات یونہی گزرنا چاہوں


میں تیرے عشق کی انتہا چاہوں

میں فقط تجھے، اور صرف تجھے چاہوں


خود کو کھو کر تجھے پانا چاہوں

اپنی ہر دعا میں تجھے مانگنا چاہوں


تیری راہوں میں خود کو بچھا دوں

تیرے نام سے اپنی دنیا سجانا چاہوں


تیری ایک نظرِ کرم کی منتظر رہی، انعم

اپنی سادگی میں بس تیرا پیار چاہوں


نہ کوئی خواہش، نہ کوئی گلہ چاہوں

تیرے سوا کچھ بھی نہ چاہوں


میری خاموشی بھی تیرا نام لے

میری ہر دھڑکن میں تیرا پیغام رہے


تو قریب ہو تو زندگی مکمل لگے

تو دور ہو تو ہر خوشی ادھوری لگے


میں تیرے عشق میں خود کو بھلا دوں

اور تیرے عشق میں خود کو دوبارہ پا لوں


میں فقط تجھے، اور صرف تجھے چاہوں

میں تیرے عشق کی انتہا چاہوں


بس تو ہو، تیرا نام ہو،

اور میری ہر دعا میں تیرا مقام ہو۔


انعم شفیق

1.3 / 5 · 3 votes

📢 Get your Promotion image

This opens the picture in a new tab. To share it: use your phone or browser's own Share option ON THIS POEM'S PAGE (not the picture) — Facebook, WhatsApp, and LinkedIn will then show this image automatically as a preview that opens the poem.

Leave a Reply