+92-307-8892731

24/7 Customer Support

Mon - Fri: 9:00 - 17:30

admin@urdupoetrycontest.com

Shaam by Zahra Batool




شام

یہ شام اب پھر شام نہ رہے شاید
یہ رات پھر رات نہ رہے شاید
نام تو بھول کر بھی لیا کرتے تھے ان کا
اب یہ نام پھر نام نہ رہے شاید
اس کے آنے کی خبر تو تھی لیکن
اب یہ خبر پھر خبر نہ رہے شاید
مان تب بھی تیری ہر بات کا تھا لیکن
اب یہ مان پھر مان نہ رہے شاید
روئے گی یہ دنیا میرے بچھرنے پر لیکن
یہ بچھرنا اب پھر بچھرنا نہ رہے شاید
امید تب بھی تیری مھبت کا تھا لیکن
یہ امید اب پھر امید نہ رہے شاید
وہ خواب آج بھی تیرے ساتھ کا تھا لیکن
یہ خواب اب پھر خواب نہ رہے شاید
ساتھ ہو کر بھی تو ساتھ نہ رہا لیکن
یہ ساتھ اب پھر ساتھ نہ رہے شاید
شکایت تو بہت تھی اسے مجھ سے لیکن
یہ شکایت اب پھر شکایت نہ رہے شاید
رنگ کتنے بھی تیرے غم کے تھے لیکن
یہ سب رنگ اب پھر رنگ نہ رہے شاید
ہر غم سھ کر بھی دعا دی تجھ کو
یہ دعا اب پھر دعا نہ رہے شاید
بھٹکے تب بھی تیرے شھر کی گلیوں میں لیکن
یہ شھر اب پھر وہ شھر نہ رہے شاید
شام ستاروں میں تلاش کرنا تجھ کو
یہ تلاش اب پھر وہ تلاش نہ رہے شاید
یہ شام پھر تیرے لوٹ آنے تک مسافر
میں اب زندہ رہوں نہ رہوں شاید

ظہرہ بتول

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Average rating 4.2 / 5. Vote count: 92

No votes so far! Be the first to rate this post.

Facebook
WhatsApp
X
LinkedIn
Telegram
Email

Description

Urdu Poetry Contest is the 1st online international website where you can freely submit your poetry and grow your writing power. You also learn many things from this contest as when you read the other participant’s poetry you defiantly learn. Hope you like this website and share the current Urdu ghazal contest no 8 with your friends and family.