Dil Ke Paas by Muhammad Pars Javed




Muhammad Pars Javed 🇵🇰

Entry No. 28

4.8/5 · 12 votes

دل کے پاس

جو دل کے پاس تھا، وہ دور ہو کے بھی قریب رہا

یہ کیسا راز تھا، جو درد بھی، نصیب رہا


کبھی وہ چھن گیا ہم سے، کبھی ملا پھر سے

سو ہر وصال میں اک ہجر کا فریب رہا


ہمیں تو آزمائش تھی، سو ہم نے صبر کیا

کہ ہر شکست کے پردے میں اک حبیب رہا


وہ لوٹ آیا تو دیکھا کہ دل بدل چکا تھا

وہی تھا سامنے، لیکن نہ وہ نصیب رہا


کبھی تو قدر تھی اُس کی، کبھی طلب بھی تھی

جو دل سے اتر گیا، پھر کہاں وہ عزیز رہا


نہ بخت جیت سکا اور نہ ہجر جیت سکا

جو دل نے مان لیا، وہی حتمی نصیب رہا


یہ دل بھی عجب شے ہے، عجیب حکم رکھتا ہے

جہاں یہ راضی ہوا، بخت بے رقیب رہا


نہ وصل اُس کو عزیز اور نہ فراق کا غم

بس ایک اطمینانِ دل ہی اپنا نصیب رہا


ہمیں خبر ہوئی آخر کہ کھیلِ قسمت کیا

جسے سمجھتے رہے بخت، وہ تو دل کا فریب رہا


نصیب در بدر کرتا رہا ہمیں لیکن

جہاں سکون ملا، بس وہی مکان حبیب رہا


سو اب نہ ہجر کا شکوہ، نہ وصل کی خواہش جاوید

جو دل میں ٹھہر گیا، عمر بھر نصیب رہا


محمد پارس جاوید

4.8 / 5 · 12 votes

📢 Get your Promotion image

This opens the picture in a new tab. To share it: use your phone or browser's own Share option ON THIS POEM'S PAGE (not the picture) — Facebook, WhatsApp, and LinkedIn will then show this image automatically as a preview that opens the poem.

This Post Has One Comment

  1. Zeeshan Khan

    ہمیں خبر ہوئی آخر کہ کھیلِ قسمت کیا

    جسے سمجھتے رہے بخت، وہ تو دل کا فریب رہا

    ارے واہ میرے بھائی، کیا کہنے۔ سبحان اللہ

Leave a Reply