آو کسی شام ملتے ہیں
بہت کچھ جاننا ہے آپ کے بارے میں
بہت کچھ بتانا یے اپنے بارے میں۔
آو کسی شام سمندر کنارے ملتے ہیں
کافی کے دیوانے ہیں آپ اگر
چائے کی شوقین ہوں میں بھی
آو کسی شام کیفے پہ ملتے ہیں
موسیقی کا شوق ہے اپ کو، آواز بھی اچھی ہے
شاعری کا زوق ہے ہمیں، الفاظ بھی سچے ہیں
آو کسی شام مل کر محفل جماتے ہیں
باتوں سے آپ کی پھول کھل اٹھتے ہیں
خاموش طبیعت میں بھی نہیں ہوں
آو کسی شام روبرو ہوتے ہیں
سیدہ سحر دعا
