Anwar Iqbal 🇫🇷
Entry No. 1
★ 0.0/5 · 0 votes
چاندنی کی یاد
رات خاموش تھی، چاند بھی تنہا تھا
دل میں اک نام تھا، جو بہت پیارا تھا
پھول مہکے تو تیری خوشبو آ گئی
ہر طرف یاد کا ایک نظارا تھا
راہ میں جب کبھی دھوپ بڑھنے لگی
تیرا سایہ مجھے پھر سہارا تھا
وقت گزرا مگر تو نہ بھولا کبھی
دل کے کونے میں تیرا ٹھکانہ تھا
بارشوں میں تری یاد برسنے لگی
بھیگتا دل بھی کتنا بیچارا تھا
انور اقبال یہی سوچتا رہ گیا
پیار سچا تھا یا خواب سنہرا تھا
انور اقبال
0.0 / 5 · 0 votes